اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان میں جذام کے خاتمے کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاو کو پاکستانی عوام کیلئے بے پناہ محبت،لگن اور بے لوث خدمت پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔پوری پاکستانی قوم انکی غیر معمولی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ …
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاو کو زبردست خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان میں جذام کے خاتمے کے قومی پروگرام کی بانی اور ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر رتھ فاو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاو کو پاکستانی عوام کیلئے بے پناہ محبت،لگن اور بے لوث خدمت پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔پوری پاکستانی قوم انکی غیر معمولی خدمات کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے،پاکستان ایک قومی ہیرو سے محرم ہو گیاہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں جذام کے خاتمے کے قومی پروگرام کی بانی ڈاکٹر رتھ فاو کی آخری رسومات ہفتہ کوکراچی کے علاقے صدر میں سینٹ پیٹرک کتھیڈرل چرچ میں ادا کر دی گئیں اور مرحومہ کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ گورا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ وہ جرمنی میں پیدا ہوئیں اور 1960ء کی دہائی میں پاکستان آئیں اور اپنی زندگی جذام کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے وقف کردی۔صدرممنون حسین ، سندھ کے گورنرمحمد زبیراوروزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ، بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ، پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف ،سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی اوران کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔یہ ڈاکٹر فاﺅ کی انتھک کوششوں کا ثمر تھا کہ پاکستان نے اس بیماری کو شکست دی اور 1996ٰٰء میں جذام کے مرض سے پاک ملک بن گیا۔








