اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 23سے 24اپریل 2018ءکو منعقد ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کوجاری پریس ریلیز کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی سے متعلقہ امور اور رکن ممالک کے …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے‘ دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔ یہ اجلاس 23سے 24اپریل 2018ءکو منعقد ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کوجاری پریس ریلیز کے مطابق وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی امن اور سلامتی سے متعلقہ امور اور رکن ممالک کے مابین تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے پنگ ڈو میں آمدہ اجلاس کی تیاری کے امور کو حتمی شکل دی جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے چینی ہم منصب وانگ لی اور چین کے سٹیٹ کونسلرز کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس کی صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ لی کریں گے۔








