وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے چین روانہ

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہہ فریقیمذاکرات میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے۔ وزراءخارجہ کا سہہ فریقی اجلاس (آج) منگل کو بیجنگ میں ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ اس موقع پر ترقی،سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیر بحث لا ئے جائینگے۔ خواجہ …

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف چین ،پاکستان اور افغانستان پر مشتمل سہہ فریقیمذاکرات میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے۔ وزراءخارجہ کا سہہ فریقی اجلاس (آج) منگل کو بیجنگ میں ہو رہا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے جبکہ اس موقع پر ترقی،سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق امور بھی زیر بحث لا ئے جائینگے۔ خواجہ آصف اپنے چینی ہم منصب وانگ ئی سے ملاقات بھی کرینگے۔ رواں سال جون میں تینوں ملکوں کی جانب سے سہہ فریقی مذاکرات کے میکنزم پر اتفاق کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہو گا۔ تینوں ملکوں کے وزراءخارجہ سیاسی باہمی اعتماداور مصالحت،ترقی اور روابط،سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا مشترکہ ہمسایہ ہونے کے ناطے چین نے دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعاون کی حمایت کی ہے۔چین کاکہنا ہے کہ سہہ فریقی اجلاس سے باہمی تعاون اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply