پاک۔چین اقتصادی راہداری جلد حقیقت کا روپ دھارے گی ،منصوبہ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری جلد حقیقت کا روپ دھارے گی اور اس اہم منصوبہ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ پیر کو پی ٹی …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
پاک۔چین اقتصادی راہداری جلد حقیقت کا روپ دھارے گی ،منصوبہ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری جلد حقیقت کا روپ دھارے گی اور اس اہم منصوبہ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔ پیر کو پی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی ہمسایہ دوست اور برادر ممالک ہیں اور جشن آزادی کی تقریبات میں چین کے نائب وزیراعظم کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی نائب وزیراعظم کے دورہ کا ایک اور پہلو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات تھی جس میں دونوں رہنماﺅں نے پاک۔چین اقتصادی راہداری پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی نائب وزیراعظم کا دورہ اقتصادی، سفارتی اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں کا مظہر ہے، ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان آزمودہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دورے کئے ہیں۔ ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی، اسی طرح وزراءکی وزارتوں میں ردوبدل سے جاری منصوبوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہ منصوبے اپنے وقت پر مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں میں تبدیلی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) بدستور حکومت میں ہے اور محمد نواز شریف پارٹی کے رہنما ہیں۔








