اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس کے حل تک خطہ میں امن کا خواب ادھورا رہے گا، بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ انہوں …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق اس کے حل تک خطہ میں امن کا خواب ادھورا رہے گا، بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام گذشتہ 70 برسوں سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں دیئے گئے اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کیلئے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بے مثال جدوجہد کر رہے ہیں، ان قراردادوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا کیونکہ بھارت اپنے وعدوں سے مکر گیا ہے اور کشمیری عوام پر تسلط اور جبر جاری رکھنا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 20 نہتے شہریوں کی حالیہ شہادت تنازعات کو بندوق کے زور پر حل کی کوشش کرنے کی بھارتی پالیسی کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی طرف سے کیا جانے والا قتل عام قطعی ناقابل قبول ہے اور بین الاقوامی برادری اور دنیا کی انسانی حقوق تنظیموں کو اس کی دوٹوک مذمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کی زندگی اور خود ارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔








