وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر اعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر اعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے درمیان بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی۔بات چیت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورتحال کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیرنے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں مقبوضہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوروزیر اعظم آزادجموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے درمیان بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی۔بات چیت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورتحال کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیرنے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق بریف کیا۔یو این ہائی کمشین برائے ہیومن رائٹس کی رپورٹس کے نتائج کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی بجائے بھارت نے گورنر راج نافذ کر کے کشمیریوں پر مظالم میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔