وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو گئے ہیں۔کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے یہ دورہ معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط …

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو گئے ہیں۔کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے یہ دورہ معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جارہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات ہو گی اور وہ عمران خان کی جانب سے انہیں خصوصی خط پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کویت میں ان کی اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی ہوگی اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، ان مذاکرات میں ویزہ کے مسائل سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہو گی۔اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد ایئرپورٹ پر وی آئی پی کی بجائے عام مسافروں کے راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے۔ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

Leave a Reply