اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والی سری لنکا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے، وزیر اعظم مہیندرا راجا پکسے اور وزیر خارجہ دنیش …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے، نئی قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا تہنیتی پیغام بھی پہنچائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والی سری لنکا کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے، وزیر اعظم مہیندرا راجا پکسے اور وزیر خارجہ دنیش گناوردینا سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ، سری لنکا کی نئی قیادت کو وزیر اعظم عمران خان کا تہنیتی پیغام بھی پہنچائیں گے۔








