اسلام آباد ۔کولمبو۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر سری لنکا کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ (آج) پیر کو سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔کولمبو۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر سری لنکا کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ (آج) پیر کو سری لنکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ، سری لنکا کے نومنتخب صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیں گے۔ وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور خطے کی صورتحال اور اہم علاقائی امور پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کا دورہ سری لنکا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔








