اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو یہاں جاپان کے علاقے اوساکا کے گورنر ایشیرو متسوئی نے ملاقات کی۔گورنر اوساکا نے وزیر خارجہ کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے ورلڈ ایکسپو2025کی میزبانی کی غرض سے جاپانی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اوساکا جاپان کے گورنر ایشیرو متسوئی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جمعرات کو یہاں جاپان کے علاقے اوساکا کے گورنر ایشیرو متسوئی نے ملاقات کی۔گورنر اوساکا نے وزیر خارجہ کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے ورلڈ ایکسپو2025کی میزبانی کی غرض سے جاپانی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کو اہم ترقیاتی شراکت دار تسلیم کیا اور پاکستان کی ترقیاتی کوششوں میں تعاون پر جاپان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں نئے مواقعوں سے استفادہ کرنیکی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان اور بالخصوص اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 کی میزبانی کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔








