وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانیہ کے 5 رکنی پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے برطانیہ کے 5 رکنی پارلیمانی وفد نے ایم پی خالد محمود کی سربراہی میں منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی پارلیمانی وفد کو …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے برطانیہ کے 5 رکنی پارلیمانی وفد نے ایم پی خالد محمود کی سربراہی میں منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے پورے جنوبی ایشیاءکا امن خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے واضح ہو چکا ہے کہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع مسئلہ ہے، ہم بین الاقوامی برادری کو مطلع کر چکے ہیں کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلئے پلوامہ کی طرز پر ”فالس فلیگ آپریشن“ یا کوئی اور ناٹک کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے وفد کے ممبران کو بتایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے اور مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی معاونت کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

مزید خبریں