اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی بدھ کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پایا گیا۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب نے اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات ونشریات ترکی بن عبداللہ الشبانہ کی بدھ کو یہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پایا گیا۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،اطلاعات و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان،سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی،ثقافتی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی اہم علاقائی اور عالمی امور پر نقطہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے ۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔









