اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاک۔سپین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سپین کے سفیر کارلوس مورالز کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاک۔سپین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سپین کے سفیر نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔








