وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، بھارت …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، بھارت کے متنازعہ شہریت بل سے خطے میں پیدا ہونے صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے سپیکر کو اپوزیشن سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر حل کرنا ضروری ہے، اپوزیشن اور حکومت میں اس معاملے پر اتقاق رائے پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حالیہ اقدام کو بے نقاب کرنے کے لیے پارلیمانی سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے معاملے کو پارلیمانی سطح پر افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔