اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) عالمی بینک نے زرعی سیکٹر کی ری سٹرکچرنگ اور اصلاحات کیلئے ایگریکلچر ٹاسک فورس کے ساتھ تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر ہرٹوگ شیفر کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر ہرٹوگ شیفر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) عالمی بینک نے زرعی سیکٹر کی ری سٹرکچرنگ اور اصلاحات کیلئے ایگریکلچر ٹاسک فورس کے ساتھ تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر ہرٹوگ شیفر کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے نئی حکومت میں وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ بات چیت کے دوران تعلیم، زراعت، رورل ترقی، علاقائی روابط، کاسا۔1000 اور خیبر پاس اقتصادی کوریڈور (پشاور۔طورخم،کابل موٹر وے) میں عالمی بینک کے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیٰال کیا گیا۔








