اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا و سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران رواں ماہ منعقد ہونے والی افریقی ممالک سفراءکانفرنس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اس …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داﺅد نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا و سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران رواں ماہ منعقد ہونے والی افریقی ممالک سفراءکانفرنس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، بیرون سرمایہ کار کمپنیاں، سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کا رخ کر رہی ہیں ۔ معاشی ترقی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے، پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر مالی اشاریوں کا مثبت رجحان، ہماری معاشی بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے مشیر تجارت کو اپنے حالیہ دوروں میں بااثر سرمایہ کاروں کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔رواں ماہ پاکستان میں منعقد ہونیوالی افریقی ممالک سفرا کانفرنس کے حوالے سے بھی خصوصی مشاورت کی گئی۔ مشیر تجارت نے افریقی ممالک کی سفراء کانفرنس بلانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کو اپنی وزارت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔








