وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیین نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی و نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات و آمدہ کوالالمپور سربراہی اجلاس سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران ملائیشیا کے وزیر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی و نائب وزیر خارجہ داتو ویرا حاجی مرزوقی یحییٰ نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات و آمدہ کوالالمپور سربراہی اجلاس سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو پیغام پہنچایا کے پاکستان کوالالمپور سربراہ اجلاس کے مقاصد کی حمایت کرتا ہے اور سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے ملائشیا کے نائب وزیر خارجہ کو 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ملائشیا نے جس طرح آواز بلند کی وہ قابل تحسین ہے، کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی بھرپور تائید اور حمایت پر ملائشیا کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔