وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاونین خصوصی سیّد ذوالفقار علی بخاری اور معید یوسف کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سیّد ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران عالمی وبائی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سیّد ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے منگل کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران عالمی وبائی صورتحال، بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کا تیسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، آج تک مختلف ممالک سے 12 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 63 ہزار کے قریب پاکستانی ہمارے پاس رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میں ہفتہ وار 7 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے تعاون کے ساتھ ہماری استعداد کار میں مزید اضافہ ہو چکا ہے جو زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءکے پھیلاو¿ کو مو¿ثر انداز میں روکنے کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات سے متعلقہ وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ہمیں کورونا وباءکے مقامی پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے آئندہ آنے والے دنوں میں احتیاطی تدابیر کو بالخصوص ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اس وبائی صورتحال کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سیّد ذوالفقار علی بخاری اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی شبانہ روز خصوصی کاوشوں کو سراہا۔