اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چینی سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے صدر شی جن پنگ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سماجی و اقتصادی خاص طور پر زراعت کے شعبہ میں ترقی کے حوالہ سے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔








