وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے 3روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے،مشترکہ کمیشن کا اجلاس جمعرات کو ہو گا

مقسط ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے 3روزہ سرکاری دورہ پر منگل کو مسقط پہنچ گئے۔ عمان میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق مسقط پہنچنے پر وزیر خارجہ کا ان کے عمانی ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداﷲ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا تکنیکی ماہرین کا وفد بھی عمان کا دورہ کر رہا ہے۔ …

مقسط ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے 3روزہ سرکاری دورہ پر منگل کو مسقط پہنچ گئے۔ عمان میں پاکستانی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق مسقط پہنچنے پر وزیر خارجہ کا ان کے عمانی ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداﷲ نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا تکنیکی ماہرین کا وفد بھی عمان کا دورہ کر رہا ہے۔ پاکستانی وفد میں دوطرفہ تعاون کے شعبوں سے متعلق ماہرین شامل ہیں جو دونوں ممالک کے مشترکہ کمیشن کے ساتویں سیشن کے انعقاد میں معاونت فراہم کریں گے۔ مشترکہ کمیشن کا اجلاس (کل) جمعرات کو منعقد ہو گا جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیر خارجہ دورہ عمان کے دوران عمان کے نائب وزیراعظم سیّد فہد بن محمود السیّد، منسٹر برائے رائل آفس جنرل نعمانی، اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداﷲ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاک۔عمان انوسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین یحییٰ جابری اور سٹیٹ جنرل ریزرو فنڈ کے انتظامی صدر عبدالسلام المرشدی سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ تین روزہ دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی استقبالیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستانی سکول مسقط اور بیکن ہاﺅس کے 50 طلباءاپنے فن کا مظاہرہ کرکے پاکستانی ثقافت کے نمایاں پہلوﺅں کو اجاگر کریں گے۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے 750 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دوستی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی اور عمانی شہریوں کو توصیفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ عمان میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے وزیر خارجہ کے دورہ کو اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمان میں 2 لاکھ 72 ہزار کے قریب پاکستانی مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان کے علاوہ خارجہ امور میں بھی وسیع تر مہارت اور تجربہ کے حامل ہیں اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات اور میڈیا کے اداروں کو 8 انٹرویوز بھی دیں گے۔

مزید خبریں