اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوران سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت، …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلی فون پر رابطہ
اسلام آباد ۔ 04اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اوران سے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ بھارت، نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو یاتریوں اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویش میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں ۔ ان حالات میں او آئی سی فوری طور اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لے ۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو صورتحال کا نوٹس لینے اور اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔









