اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لئے سفارت محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے، یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔اتوارکو سماجی رابطہ کی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لئے سفارت محاذ پر پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے، یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔اتوارکو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کے لئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے، جس کی اسلامی ممالک اورمغربی دنیا تحسین کر رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ یرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔








