وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب

دوشنبے ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مابین کثیرالجہتی تجارت کے شعبے میں تعاون اور ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، یورو ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کے مقاصد کے حصول کیلئے ایس سی او اہم پلیٹ فارم ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی مکمل حمایت کرتا …

دوشنبے ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مابین کثیرالجہتی تجارت کے شعبے میں تعاون اور ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، یورو ایشیاءمیں امن،سلامتی اور استحکام کے مقاصد کے حصول کیلئے ایس سی او اہم پلیٹ فارم ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ایس سی او کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔وزیر خارجہ نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورو ایشاءمیں امن، سلامتی اور استحکام کے مقاصد کے حصول کیلئے ایس سی او اہم پلیٹ ہے۔ انہوں نے تناﺅ کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔علاقائی رابطوں کے زریعے اقتصادی ترقی کے بارے میں وزیر خارجہ نے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔