وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے دوروں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جس سے پاکستان اور اس کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہو، سعودی عرب کو ری انگیج کیا گیا ہے، جن غلط فہمیوں نے جنم لیا تھا، ان کو دور کیا گیا ہے، پیکج کے بدلے سعودی عرب نے …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے دوروں میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی جس سے پاکستان اور اس کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ہو، سعودی عرب کو ری انگیج کیا گیا ہے، جن غلط فہمیوں نے جنم لیا تھا، ان کو دور کیا گیا ہے، پیکج کے بدلے سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی، وزیراعظم کا چین کا دورہ بھی انتہائی کامیاب رہا، چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت ملی ہے، سابق حکومت نے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر توجہ دی، وہ منصوبے جاری رہیں گے، اس کے ساتھ انسانی ترقی کے منصوبوں پر بھی توجہ دی جائے گی، مشرق وسطیٰ میں جو کھچاﺅ آج ہے، اتنا ماضی میں کبھی نہیں تھا، سعودی عرب کی سوچ میں بھی اب تبدیلی نظر آ رہی ہے، غیر جانبداری کا رویہ برقرار رکھنے کی وجہ سے آج ایران اور سعودی عرب دونوں پاکستان کو اہمیت دے رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ثالثی کی جو بات کی تھی وہ ویژنری اور دوررس تھی، چین پاکستان کا تجارتی عدم توازن درست کرنے اور مارکیٹ تک رسائی دینے کیلئے تیار ہے، چیلنجز کے حل کے لئے سب کو سر جوڑ کر نیا راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گوادر میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، چیئرمین سینیٹ کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر جنہوں نے حصہ ڈالا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔