وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو پر آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو پر ہونے والی آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر جاپان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کے شہر کیوٹو میں اینی میشن سٹوڈیو پر ہونے والی آتشزدگی کے دلخراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی نقصان پر جاپان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے اس المناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت اس دکھ کی گھڑی میں اپنے جاپانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply