وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر کوٹ میں جلسہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری نہتے ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں،گولیاں ختم ہوجائیں گے سینے ختم نہیں ہونگے۔بھارت سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔آر ایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیر بھیجے جارہے ہیں،میں جنیوا جاکر پاکستان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنے جاو¿ں گا۔ مودی اور جئے شنکر ، تم سرینگر میں مسلمانوں …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری نہتے ضرور ہیں لیکن کمزور نہیں،گولیاں ختم ہوجائیں گے سینے ختم نہیں ہونگے۔بھارت سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔آر ایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیر بھیجے جارہے ہیں،میں جنیوا جاکر پاکستان کا کشمیر کا مقدمہ لڑنے جاو¿ں گا۔ مودی اور جئے شنکر ، تم سرینگر میں مسلمانوں کے سامنے نہیں کھڑے ہوسکتے اور میں آج انسانیت کا پیغام لیکر شو مندر حاضر ہوا ہوں۔مقبوضہ کشمیر میں مسجدیں سنسان کردی گئیں لیکن پاکستان میں مندر آباد ہیں۔ہفتہ کو عمر کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کا جلسہ سیاسی نوعیت کا نہیں بلکہ ایک یکجہتی کا پیغام ہے،عمران خان کہنے پر میں یہاں آیا ہوں۔عمران خان مصروفیات کے باعث یہاں نہیں شریک ہوسکے۔انہوں نے مودی اور جے شنکر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تم سرینگر میں مسلمانوں کے سامنے نہیں کھڑے ہوسکتے اور میں آج ہندو کے سامنے کھڑا ہوں،آج انسانیت کا پیغام لیکر شو مندر حاضر ہوا ہوں۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔تھر پارکھر اور عمر کوٹ میں ہندو برادری کی بڑی اکثریت آباد ہے۔

مزید خبریں