لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع وطن کے لئے پشتونوں کی قربانیوںکو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک دشمنوں کی پاکستان مخالف ذہنیت اور بیانیہ کو شکست دینے کے لئے کامل اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی یوکے چیپٹر کے زیراہتمام منعقدہ تقریب …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی یوکے چیپٹر کے زیراہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لندن ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع وطن کے لئے پشتونوں کی قربانیوںکو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک دشمنوں کی پاکستان مخالف ذہنیت اور بیانیہ کو شکست دینے کے لئے کامل اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی یوکے چیپٹر کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پشتونوں نے بالخصوص تحریک پاکستان اور 1948ئ، 1965ءاور 1971ءکی پاک بھارت جنگوں میں جو قربانیاں اور خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ تقریب ساﺅتھ ہال لندن میں منعقد ہوئی جس میں پشتونوںکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا، یونائیٹڈ پشتون سوسائٹی یوکے کے صدر سید صفدر شاہ، چیئرپرسن عبداللہ خان اور سوسائٹی کے ممبران سید لیاقت علی شاہ ، محمد ریاض، حاجی شمس الرحمن، اصغر شاہ اور جان خان نے بھی خطاب کیا۔








