وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے سری لنکن ہم منصب دنیش گناوردینا سے ٹیلیفون پرگفتگو ، کوویڈ۔19 سے پیدا ہونے والی وبائی صورتحال اوراس خطرے سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب دنیش گناوردینا سے ٹیلیفون پرگفتگو کی اور کوویڈ۔19 سے پیدا ہونے والی وبائی صورتحال اوراس خطرے سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سارک کے عمل سے مستقل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کوویڈ۔19 پر خصوصی توجہ موکوز کرنے کے ساتھ، صحت کے …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب دنیش گناوردینا سے ٹیلیفون پرگفتگو کی اور کوویڈ۔19 سے پیدا ہونے والی وبائی صورتحال اوراس خطرے سے نمٹنے کے لئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سارک کے عمل سے مستقل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کوویڈ۔19 پر خصوصی توجہ موکوز کرنے کے ساتھ، صحت کے شعبے میں رکن ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے سارک وزرائے صحت کانفرنس کی میزبانی کے لئے پاکستان کی تیاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ موجودہ عالمی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ابتدا میں ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ سارک علاقائی تعاون کے لئے اہم پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس کلیدی تنظیم کو دوبارہ متحرک بنانےکی ضرورت ہے۔ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے موثر کوششوں کے تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کےلئے بحران کی اس گھڑی میں انسانی بنیادوں پرامداد فراہم کی جا سکے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تجویز پیش کی ہےکہ ترقی یافتہ ممالک قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے ذریعے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو سہولت فراہم کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنی معیشتوں پر وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے محدود وسائل بروئے کار لاسکیں اور غریب عوام کو موثر ریلیف فراہم کرسکیں۔ ونوں وزرا نے علاقائی مفاد کے لئے باہمی کوششوںکے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔