وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے پاک۔ایران سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین موجود کثیر الجہتی میکنزم کے ذریعے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات کے دوران پایا گیا۔ …

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ایران نے پاک۔ایران سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین موجود کثیر الجہتی میکنزم کے ذریعے قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات کے دوران پایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ شب ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پا کستان کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ اپنے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مسلسل اعلیٰ سطح پر تبادلے والہانہ دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید خبریں