وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں 10 معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں 10 معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں 10 معصوم کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو نشانہ بنا کر انہیں ان کے تسلیم شدہ حق خودارادیت کی جدوجہد سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے اور عزم کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوری اقدام اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر موثر اقدامات اٹھائے جبکہ بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری روکے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو تحقیقات کے لئے مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔

مزید خبریں