وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیجنگ میں بیلٹ اینڈ فورم کے موقع پر اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات

بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ فورم کے موقع پر اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملائیشین وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا کے …

بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں بیلٹ اینڈ فورم کے موقع پر اپنے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملائیشین وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ملائیشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے، ایک دوسرے کے ممالک میں کیے گئے حالیہ دوروں سے، دوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، اپنی انتھک محنت سے ملائشیا کی اقتصادی ترقی میں حتی المقدور کردار ادا کر رہی ہے۔ ملائیشین وزیر خارجہ نے ملائیشیا اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اقتصادی، سیاسی ، تہذیبی اور عوامی سطح پر روابط جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے ملائیشیا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائیشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔ دورے کی ممکنہ تاریخوں کا تعین دونوں ممالک مشاورت سے طے کریں گے۔

Leave a Reply