اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں جاری افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پر شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر خارجہ نے شرکاءکی آراءاور اہم تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق افریقی ممالک کے ساتھ اپنے باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، ہم پاکستان اور …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزارت خارجہ میں جاری افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں جاری افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے پہلے روز کے اختتام پر شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیر خارجہ نے شرکاءکی آراءاور اہم تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق افریقی ممالک کے ساتھ اپنے باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں، ہم پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین سفارتی، سیاسی اور وفود کی سطح پر تبادلوں کو بڑھائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افریقہ کے مابین باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ کے بے شمار مواقع موجود ہیں، ہمیں ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔ عشائیہ کی تقریب میں کینیا اور مصر کے سفیروں اور روانڈا کے قونصل جنرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک۔افریقہ تعلقات کے فروغ کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ کینیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم 4 ارب ڈالر ہے، ہم اگلے پانچ سال تک پاکستان افریقہ کی تجارت کے حجم کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے کےلئے پرعزم ہے۔ کینیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان افریقہ کا اقتصادی، سیاسی اور تجارتی لحاظ سے قابل بھروسہ دوست ہے۔ مصر کے سفیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک کی سفراءکانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی حکومت کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا پتہ چلتا ہے، ہم وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور افریقہ کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ اور باہمی روابط کے اضافہ کےلئے سفراءکانفرنس کا انعقاد کیا۔ افریقی ممالک کے سفراءنے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سفراءکانفرنس کے اقدام کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔








