وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا چھٹا اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر امن تعلقات کا حامی ہے، ملک کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے مو¿ثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر امن تعلقات کا حامی ہے، ملک کے معاشی استحکام اور اپنی سفارتکاری کو مزید مو¿ثر بنانے کےلئے مو¿ثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کےلئے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سابق سفرائ، سابق خارجہ سیکرٹریز، ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی او آئی سی اجلاس میں شرکت، چینی نائب صدر کے حالیہ دورہ¿ پاکستان سمیت اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئے۔ وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو وزیراعظم عمران خان کے او آئی سی اجلاس میں خطاب کے مندرجات اور چینی نائب صدر وانگ چی کشان کے دورہ¿ پاکستان اور اس دوران طے پانے والے معاہدات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اراکین مشاورتی کونسل نے او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ناموس رسالت کے حوالہ سے واضح اور دو ٹوک مو¿قف اپنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply