ملتان۔11 نومبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ حکومتی ویژن کے مطابق بیرون ملک تمام سفارتی میشنز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کفایت شعاری کو اپنائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کو کم کریں۔ ان کے مسائل حل کریں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں اور عالمی سطح پر پاکستان کا …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مختلف شخصیات سے گفتگو

مزید خبریں
ملتان۔11 نومبر(اے پی پی )وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ حکومتی ویژن کے مطابق بیرون ملک تمام سفارتی میشنز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ کفایت شعاری کو اپنائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کو کم کریں۔ ان کے مسائل حل کریں ، پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کریں اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل64 کے دورہ کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہر حاجی اقبال حسین چاون، مہر حاجی محمد اکرم چاون، رانا گل محمد، رانا محمد ارشد کونسلر، مہر نذر حسین کھکہ ،ملک محمد ریاض درانی، مہر حاجی مظہر سیال، خان غلام عباس بلوچ، سید شوکت رضا بخاری، ملک جہانگیر مہر ،مہر ناصر رضا چاون، پروفیسر مہر اللہ دتہ چاون، مہر محمد سعید چاون، مہر محمد عارف سیال (ایس ڈی واپڈا) علی اکبر خان نیازی سمیت معززین علاقہ موجود تھے۔انہوں نے کہا حیران کن امر یہ ہے ہماری حکومت کو آئے ہوئے ابھی 74 دن گزرے ہیں اور گزشتہ 74 سالو ںکا حساب مانگا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا جس شعبہ میں جائیں وہاں کرپشن کی گئی ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے۔ عوام تھانہ کچہری کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انشاءاللہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔








