وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

ملتان ۔01 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے یورپی یونین کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرکو شامل نہ کر نے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیںہیں اور پاکستان کی کوششوں سے یورپی یونین نے اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے ۔ سلامتی کونسل کے بعد یہ دوسرا اہم فورم ہے جہاں یہ اہم مسئلہ زیر بحث آئے …

ملتان ۔01 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے یورپی یونین کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیرکو شامل نہ کر نے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئیںہیں اور پاکستان کی کوششوں سے یورپی یونین نے اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے ۔ سلامتی کونسل کے بعد یہ دوسرا اہم فورم ہے جہاں یہ اہم مسئلہ زیر بحث آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہم آواز ہے، ہماری کوشش ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے جلد ازجلد کرفیو ختم کر ایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم او آئی سی میں بھی کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں 9ستمبر کو جینوا جا رہا ہوں وہاں بھی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کروں گا اور مجھے امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردارادا کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ ساری دنیاکے سامنے اٹھا یا جائے گا۔

مزید خبریں