وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ عوامی نمائندوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان کی مختلف یونین کونسلز کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ عوامی نمائندوں نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت تمام پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں۔ علاقائی نمائندگان نے جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply