وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین فخر امام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔ سیّد فخر امام نے اجلاس کو بتایا کہ 16 اگست کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے خصوصی اجلاس ہماری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس چیئرمین فخر امام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔ سیّد فخر امام نے اجلاس کو بتایا کہ 16 اگست کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے خصوصی اجلاس ہماری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے نکتہ نظر کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے الیکشن جیتنے کےلئے پاکستان مخالف ایجنڈے کا سہارا لیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اراکین کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلقہ تین پارٹیاں ہیں، پاکستان، کشمیر اور بھارت جس میں سے دو بھارتی اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی جے میں جانے کیلئے ہم بین الاقوامی شہرت کے حامل وکلاءکی خدمات مستعار لے رہے ہیں تاکہ ہم اس ساری صورتحال پر بہترین آئینی مشاورت کرکے لائحہ عمل تیار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر مشترکہ اجلاس ہونا اور متفقہ قرارداد کا سامنے آنا انتہائی خوش آئند تھا۔ اس مشترکہ اجلاس میں بہت سے تجاویز سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، میں نے اقوام متحدہ کو یکم اگست اور 6 اگست اور پھر 13 اگست کو خطوط ارسال کئے۔ ہندوستان نے اجلاس کو رکوانے کےلئے اپنا بھرپور اثر و رسوخ استعمال کیا لیکن ہماری سفارتی کاوشوں کے نتیجہ میں اجلاس کا انعقاد ہوا، اب ہم نے پارلیمنٹ کی تجویز پر ہفتے میں ایک روز، بروز جمعہ 12 بجے دن پورے پاکستان میں احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، (کل) جمعہ سے پورا پاکستان ہر شعبہ سے وابستہ پاکستانی اس کال پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید خبریں