اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند اور یو این تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو چیئر مین آل پارٹیز حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چیئر مین آل پارٹیز حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند اور یو این تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو چیئر مین آل پارٹیز حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے انہیں بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے سے متعلق حکومت پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بریف کیا۔اس سلسلے میں وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور برطانوی پارلیمنٹ کے اے پی پی کے جی کی جانب سے جون 2018میںجاری رپورٹس کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت کو یو این تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنیکی اجازت دینی چاہیئے۔وزیر خارجہ نے چیئرمین اے پی ایچ سی کو لندن میں دارالعوام اور چار فروری کو لندن میں نمائش کے انعقاد کے حوالے سے تقریبات سے بھی آگاہ کیا۔ان تقریبات کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے تنازعے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے اور کشمیری عوام بھارتی کالے قوانین کی موجودگی میں بھارتی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لندن کی تقریبات میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن بھارتی حکومت نے بیرون ملک سفر سے روکنے کیلئے ان کی دستاویزات اور پاسپورٹ ضبط کر رکھے ہیں۔








