وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی سفیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ہماری توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے …

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ہماری توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے وفد کے ہمراہ جمعرات کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، ون بیلٹ ون روڈ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین دوستی اس عہد میں کامیابی کی عظیم مثال بن چکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور چین کے صدر شی کے درمیان پانی جانے والی قربت نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے کیلئے تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈروڈ جیسے منصوبوں کی تکمیل سے رکاوٹیں ختم ہوںگی، عوام قریب آئیں گے اور روابط کو فروغ ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے "سی پیک اتھارٹی” قائم کر دی گئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہ جلد خصوصی اقتصادی زونز قائم کرنے جارہے ہیں، سی پیک خطے میں تبدیلی کا استعارہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں، سیاحت، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی،جیسے ثمرات حاصل ہونگے۔ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں ہماری توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔چینی سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کا بااعتماد دوست ہونے کے ساتھ ساتھ اہم خطوں کی گزرگاہ ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا اور یہی روابط کا فروغ ہی پاک چین اقتصادی راہداری کا خاصہ ہیں۔