اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کیوبا کے ساتھ صحت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات کیوبا کے سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے مابین صحت تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ فریقین نے پاکستان اور کیوبا کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ کیوبا کے سفیر نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ ہیلتھ کیئر سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدام کرے گی۔








