وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کے دورہ سے پاکستان میں غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے ہالینڈ کی ملکہ اور غریب و نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کے دورہ سے پاکستان میں غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ بات انہوں نے ہالینڈ کی ملکہ اور غریب و نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گزشتہ روز ان سے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران پاکستان میں غریب طبقات کی مالی معاونت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے اقدام اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی اس ضمن کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکہ میکسیما کے دورہ سے پاکستان میں غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت کےلئے جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیر خارجہ نے حکومت کی ان کوششوں کو بیان کیا جو ملک میں غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کےلئے کئے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے معزز مہمان کو آگاہ کیا کہ غریب اور نادار طبقات کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کےلئے جامع قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) حکومت کے ابتدائی 100 روزہ کارکردگی کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے، 2023ءتک اس قومی حکمت پر عملدرآمد سے 30 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کو وسائل کی فراہمی کے ذریعے 5.5 ارب ڈالر کی برآمدات کا امکان ہے۔ ملکہ میکسیما کے دورے کے تناظر میں وزیر خارجہ نے غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت اور پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے شعبہ میں کام کرنے والے چند نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا تھا۔ ان میں سرکل تنظیم کی بانی صدف عابد، سگھڑ فاو¿نڈیشن کی بانی خالدہ بروہی، بخش فاﺅنڈیشن کی سابق سی ای او فضہ فرحان اور زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے شامل تھے جنہوں نے اس موقع پر انتہائی اہم اور مفید تجاویز پیش کیں۔ ملکہ میکسیما نے حکومت پاکستان کی جانب سے خواتین سمیت غریب اور نادار طبقات کی مالی معاونت اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کےلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور اس ضمن میں مالی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی تحسین کی۔