اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کی 63 ویں یوم آزادی پر ملائیشیا حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔پیر کو ملائشیا کی حکومت ,عوام اور اپنے ملائیشیائی ہم منصب ہشام الدین حسین کے نام اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر خارجہ نے ملائی زبان میں""سیلامت ہری مردیکا ،" مبارکباد دی جس کا مطلب ہے 'یوم آزادی مبارک' وزیر خارجہ نے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی 63 ویں یوم آزادی پر ملائیشیاکی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کی 63 ویں یوم آزادی پر ملائیشیا حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔پیر کو ملائشیا کی حکومت ,عوام اور اپنے ملائیشیائی ہم منصب ہشام الدین حسین کے نام اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر خارجہ نے ملائی زبان میں””سیلامت ہری مردیکا ،” مبارکباد دی جس کا مطلب ہے ‘یوم آزادی مبارک’ وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان آنے ملائیشیا کے ساتھ قریبی تعاون کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔









