اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعہ کو سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جماعت غوثیہ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران اور وزارت خارجہ کے حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ (کل) دوپہر عمر کوٹ میں جلسہ ءعام سے خطاب کریں گے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جمعہ کو سندھ کے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر جماعت غوثیہ پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران اور وزارت خارجہ کے حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ (کل) دوپہر عمر کوٹ میں جلسہ ءعام سے خطاب کریں گے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کال پر اس یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔آج کے احتجاج سے نہتے کشمیریوں کو یہ واضح پیغام گیا کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے








