وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی خطہ میں قیام امن اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے حوالے سے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی خطہ میں قیام امن اور پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کا پاکستان میں گذرا ہوا وقت انتہائی یادگار رہے گا۔ انہوں نے بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا۔