وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات، وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو یہاں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور برطانوی حکومت کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بدھ کو یہاں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور برطانوی حکومت کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، امن و سلامتی اور ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی رابطے بڑھانے، تجارت اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صحت اور تعلیمی سیکٹرز میں امداد کی فراہمی میں ڈی ایف آئی ڈی کے کردار کو سراہا۔