اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےبیلجیم کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے ہفتہ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بیلجیم کے نئے سفیر کو تعیناتی پر مبارکباد اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر چند ضروری ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت خارجہ محاذ پر …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بیلجیم کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےبیلجیم کےلئے پاکستان کے نامزد سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ نے ہفتہ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بیلجیم کے نئے سفیر کو تعیناتی پر مبارکباد اور خطے کی صورتحال کے پیش نظر چند ضروری ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت خارجہ محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے نامزد سفیر سے کہا کہ آپ ایسے وقت میں بیلجیم جا رہے ہیں جب پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کے لئے دنیا بھر سے روابط کر رہا ہے اور سفارتی زرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔








