وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں پہلی مرتبہ جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا وہ قابل …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم نے پیر کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں پہلی مرتبہ جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا گیا وہ قابل تحسین ہے اس کا سہرا پاکستانی نژاد اراکین پارلیمنٹ کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 71 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے، نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے حوالہ سے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ اور اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹس دنیا بھر کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف شروع سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی ممکن ہے اور اس سلسلہ میں اقوام عالم کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply