واشنگٹن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) ڈاکٹر اکرام خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس ڈاکٹر اکرام خان کی ملاقات

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) ڈاکٹر اکرام خان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں اداروں کو فعال بنانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت علاقائی استحکام سے متعلقہ امور پر پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون پورے خطے کے لئے بہتری کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دو طرفہ سیکورٹی اور اقتصادی معاملات پر تعاون میں مزید بہتری آئے گی۔








