وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نماز جمعہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں ادا کی

دبئی۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔وزیر خارجہ نے مسجد سے ملحق …

دبئی۔18دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ ابوظہبی کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔وزیر خارجہ نے مسجد سے ملحق مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کے مزار پر بھی حاضری دی۔ انھوں نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا ۔انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزا اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا.وزیر خارجہ نے اس عظیم مسجد کی طرز تعمیر اور فنی محاسن کو سراہا۔