وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے، امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں اور ارکان کانگرس سے ملاقاتیں کریں گے

واشنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔کیپیٹل ہل میں وزیر خارجہ کی امریکی کانگریسکے …

واشنگٹن ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔کیپیٹل ہل میں وزیر خارجہ کی امریکی کانگریسکے دونوں ایوانون کے ارکان اور پاکستان کاکس کی کو چیئرِ،، سے ملاقاتیں ہوں گی ۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ان ملاقاتوں میں وزیرخارجہ، مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی، اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظرمیں ،کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے پاکستان کا موقف اور نکتہء نظر پیش کریں گے۔ان کے دورے کا بنیادی مقصد سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر کشیدگی کاخاتمہ ،اختلافات اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی کاوشوں کی حمایت کرناہے۔وزیر خارجہ امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ،پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے، وسیع البنیاد،طویل المدتی اورپائیدارشراکت داری کی اہمیت پر زوردیں گے۔